وفاقی پولیس کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فرضی کال کے ذریعے ریہرسل

پولیس، رینجرز ، سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، میڈیکل سٹاف اور فائربرگیڈ اور ایمبولینسز نے حصہ لیا

بدھ 23 نومبر 2016 19:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) وفاقی پولیس کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے آئی ایم سی بی ایف سیون تھری سٹریٹ نمبر 8 میں فرضی کال کے ذریعے ریہرسل کی گئی جس میں پولیس، رینجرز ، سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، میڈیکل سٹاف اور فائربرگیڈ اور ایمبولینسز نے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اسلام آباد ماڈ ل کالج فار بوائز ایف سیون تھری سٹریٹ نمبر 8 میں ایک فرضی کال کے ذریعے ریہرسل کی گی جس میں ایس پی سٹی زون زبیر احمد شیخ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی سیکر ٹیر یٹ محمد ادریس راٹھور ،ڈی ایس پی ریسکیو 15 عبد المجید ، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر بی ڈی عمر امین ، ایس ایچ او تھا نہ کو ہسار پولیس ، کمانڈوز کے علاوہ رینجرز ، سپیشل برانچ، بم ڈسپوزل اسکواڈ، میڈیکل سٹاف اور فائربرگیڈ نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

اس فرضی مشق میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے بڑی مہارت سے سکول کو اپنی حفاظت میں لیا۔ریہرسل کے اختتام پر ایس پی سٹی زبیر احمد شیخ نے بتایا کہ اس ریہرسل کا مقصدتعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع پر اپنے آپ کو کس طرح محفوظ بنا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسران بالا کے خصوصی احکامات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو یقینی بنا نے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریہرسل میں حصہ لینے والے تمام ونگز کا اپروچ ٹائم اور ان کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور انہیں شہر میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنے کے لئے انہیں بریف کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :