جی سی یو میں’’ فرنٹیئرز ان فزکس ‘‘کے موضوع پر 14ویں سمپوزیم کا آغاز

بدھ 23 نومبر 2016 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں’’ فرنٹیئرز ان فزکس ‘‘کے موضوع پر 14ویں سمپوزیم کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے نامور ماہرِ طبیعیات پروفیسر ڈاکٹر شوکت حمید،پروفیسر سلام چیئر ڈاکٹر جی مرتضیٰ ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر احمد علی نے خطاب کیا۔اس تین روزہ سمپوزیم کے 23ٹیکنیکل سیشنز میں 100سے زیادہ مقالے پیش کیئے جائیں گے،جبکہ ماہرین سائنس کے میدان میں ہونے والی نئی ایجادات اور ان کے انسانی زندگی پر اثرات کو بھی زیرِ بحث لائیں گے۔سمپوزیم کے پہلے روز ماہرین نے پاکستان کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں درپیش مسائل پر بھی بحث کی۔