بلاول بھٹوزرداری کی ایل اوسی پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت

ارکان کوپارلیمنٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف آوازاٹھانے کی ہدایت کردی

بدھ 23 نومبر 2016 23:15

بلاول بھٹوزرداری کی ایل اوسی پربھارتی جارحیت کی شدید مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ایل اوسی پربھارتی جارحیت کی مذمت اورارکان کوپارلیمنٹ میں بھارتی جارحیت کے خلاف آوازاٹھانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹونے پارٹی کے اراکین کے اعزازمیں عشائیہ دیا،اس موقع پرانہوںنے ایل اوسی پربھارتی جارحیت کی شدیدمذمت کی اوربھارتی جارحیت کے خلاف مؤثرحکمت عملی اپنانے پرن لیگ کی حکومت پرشدیدتنقیدکی ،بلاول بھٹونے ارکان پارلیمنٹ کوہدایت کی وہ پارلیمنٹ میں کشمیرمیں بھارتی مظالم اورایل اوسی پربھارتی جارحیت کے خلاف آوازاٹھائیں ۔انہوںنے پانامہ بل کومنظورکرنے کاحکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :