پاکستان پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے لڑے گا۔بلاول بھٹو

پانی کی تقسیم کاسندھ طاس معاہدہ واضح ہے،مودی اپنے ہتھکنڈوں سے کشمیرمیں بھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کابھارتی وزیراعظم کے خطاب پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 25 نومبر 2016 15:49

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پاکستان پانی کے ایک ایک قطرے کیلئے لڑے گا،سندھ طاس معاہدہ واضح ہے،مودی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام پربھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان مخالف گیدڑبھبکیوں پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ مودی اپنی عوام کودھوکہ دے رہاہے۔

(جاری ہے)

مودی اپی چالبازیوں سے بازرہیں۔سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کی تقسیم کافارمولاواضح ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی اس طرح کے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام پربھارتی مظالم سے توجہ نہیں ہٹاسکتا۔یادرہے بھارتی وزیراعظم مودی نے آج خطاب کرتے ہوئے پاکستان پرسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کاجھوٹا الزام عائد کیا۔جبکہ مودی نے اپنی عوام کوحقائق کے برعکس اندھیرے میں رکھتے ہوئے ایک بارسرجیکل اسٹرائیک کا پروپیگنڈابھی کیا۔