بی ایڈ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان

جمعہ 25 نومبر 2016 16:22

سرگودھا۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)یونیورسٹی آف سرگودھا نے بی ایڈ کے پہلے سالانہ امتحان2016ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جولائی2016ء میںمنعقد ہونے والے اس امتحان میں کُل6600امیدواروں نے حصہ لیا۔ جس میں سی2824امیدوار کامیاب اور3461ناکام ہوئے ۔اس طرح کامیابی کا تناسب44.93فیصد رہا ۔