انجینئرنگ یونیورسٹی میں تین روزہ سپورٹس ایکسپو (2K-2016)کی اختتامی تقریب

جمعہ 25 نومبر 2016 19:19

پشاور۔25نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورمیں تین روزہ سپورٹس ایکسپو (2K-2016)کی اختتامی تقریب گذشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ، صوبائی وزیر برائے ریونیو اینڈ سٹیٹ علی آمین گنڈاپور تھے۔ انہوں نے سپورٹس گرائونڈ کا دورہ کیا اور اس بارے میں انجینئرنگ یونیورسٹی سپورٹس ڈائریکٹوریٹ اور ریکریاشن سٹوڈنٹس سوسائیٹی کے کوششوں کو سراہا۔

صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میںڈ ائریکٹر سپورٹس کو ایکسپو کے کامیاب اور پُرامن انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے جوکہ کردار اور جسمانی صلاحیتوں کے غیر معمولی خصوصیات کو بڑھاتا ہے۔ نوجوانوں کو مختلف سپورٹس کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ کھلیوں کی سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے خاص کر یونیورسٹیوں میں۔

آخر میں مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔ انجینئرنگ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ انجینئرنگ یونیورسٹی کی موجودہ ایڈمینسٹریشن نے طلباء کی فلاح اور سپورٹس کیلئے بہت سارے اقدام اُٹھائیں ہیں جو کہ پچھلے کئی سالوں سے نظر انداز کی جارہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبات کو بھی اسی طرح کی سہولیات فراہم کی جائینگے تاکہ وہ بھی کھیلوں میں برابر حصہ لے سکیں۔

آخر میں انہوں نے مہمان خصوصی صوبائی وزیر برائے ریونیو اینڈ سٹیٹ علی آمین گنڈاپور کو یونیورسٹی کا شیلڈ پیش کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی بھی موجود تھے۔ تقریب میں سینئر فیکلٹی ممبران ، اینڈمینسٹریشن اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔