آئندہ آرمی چیف کیلئے امیدواروں کی فہرست میں ایک اور نام شامل

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 نومبر 2016 21:48

آئندہ آرمی چیف کیلئے امیدواروں کی فہرست میں ایک اور نام شامل

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25نومبر2016ء) آئندہ آرمی چیف کیلئے امیدواروں کی فہرست میں ایک اور نام شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ آرمی چیف راحیل شریف رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے 4 امیدواروں ہر مشتمل فہرست تیار کی گئی تھی جس میں جنرل قمر جاوید باجودہ، جنرل اشفاق ندیم، جنرل زبیر حیات اور جنرل جاوید رمدے کا نام شامل تھا۔ اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس فہرست میں ایک نیا نام شامل کر لیا گیا۔ نئے شامل کیے گئے آرمی جنرل کا نام لیفٹینیٹ جنرل اکرام الحق ہے۔

متعلقہ عنوان :