نائیجیریا،عراق اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے ریڈار سسٹم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ۔ایئرکموڈور فضل محمود

جمعہ 25 نومبر 2016 22:14

نائیجیریا،عراق اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے ریڈار سسٹم کی خریداری ..

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) چیف پروجیکٹ ڈائریکٹر وژن پاکستان ایئرفورس ایئرکموڈور فضل محمود نے کہا ہے کہ نائیجریا،عراق اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک نے ریڈار سسٹم کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئرکموڈور فضل محمود نے کہا کہ ہمارے پاس مختلف اقسام کے ریڈار ہیں جو ملکی حدود کی نگرانی کرتے ہیں۔

ان سب ریڈار کو ایک جگہ یکجا کرنا بڑا چیلنج ہوتا ہے۔پاکستان نے اب یہ سسٹم خود بنایا ہے جو دیگر ممالک کے سسٹم سے بہت بہتر ہے۔اس سسٹم میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری بھی لا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہم نے یہ سسٹم دوست ملک اردن کو دیا ہے ۔ایسا ممکن نہیں ہے کہ کوئی طیارہ ہماری حدود میں آئے اور ہمیں خبر نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :