سابق چئیر مین فشریز کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی کو حراست میں لے لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 26 نومبر 2016 12:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 نومبر 2016ء): سابق چئیرمین فشریز کوآپریٹر سوسائٹی نثار مورائی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نثار مورائی کے وکیل خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے بھی ان کی حراست کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

نثار مورائی کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سٹی کورٹ کے احاطے سے حراست میں لیا۔ خیال رہے کہ نثار مورائی پر چئیر مین اسٹیل ملز کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے۔