ہم نے کوئی ایساکام نہیں کیاجس سے جمہوریت پٹری سے اترے۔ کئی بار کہا گیاکہ استعفیٰ دےدیں،ہم انتخاب لڑکرمستعفی ہونے کے لیے نہیں آئے۔پیپلز پارٹی 90 کی دہائی کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی ترکمانستان میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم ہفتہ 26 نومبر 2016 13:33
اشک آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 نومبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے کوئی ایساکام نہیں کیاجس سے جمہوریت پٹری سے اترے۔مجھ سے کئی بار کہا گیاکہ استعفیٰ دےدیں،ہم انتخاب لڑکرمستعفی ہونے کے لیے نہیں آئے۔ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں وزیراعظم نوازشریف نے ناشتے پر صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ 2008کے انتخابات میں میرے اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مستردہوئے۔
ہم نے ایسے الیکشن میں حصہ لیاجس کی کنگزپارٹی ق لیگ تھی۔پرویزمشرف کی نگراں حکومت میں انتخابات میں حصہ لیااورنتیجہ تسلیم کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے کبھی دھاندلی کارونانہیں رویا، بتائیں ہم نے اس دورمیں کتنی دفعہ استعفے کی بات کی؟ہم نے عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلائی اور لانگ مارچ کیا۔(جاری ہے)
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کےساتھ چلے،صوبائی حکومتوں کےساتھ تعاون کیا۔
انتخابات میں کامیابی کے باوجودبلوچستان میں حکومت نہیں بنائی۔ملک کی خاطربلوچستان میں حکومت کے لئے نیشنل پارٹی کوموقع دیا۔ خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے انہیں حکومت بنانے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایک جماعت کی سیاست کی وجہ سے ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پیپلزپارٹی کی طرزسیاست پراس کانام لیے بغیرنکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت ٹھیک طور پر نہیں چل سکا۔ پاکستان کواسی طرح چلانے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس طرح 70 سال سے چلایا جارہاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی 90 کی دہائی کی سیاست کی طرف لوٹ رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.