جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980 ء کو آرٹیلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا

فورٹ سٹیل اوکلوہاما امریکہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں کمانڈ سٹاف اور انسٹرکشنل تعیناتیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2016ء) نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980 ء کو آرٹیلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ فورٹ سٹیل اوکلوہاما امریکہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔کمانڈ سٹاف اور انسٹرکشنل تعیناتیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔

انہوں نے ایک آرٹیلری رجمنٹ میکنائزڈ ڈویژن آرٹیلری ایک انفنٹری بریگیڈ اور ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کا تجربہ حاصل ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980 ء کو آرٹیلری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ فورٹ سٹیل اوکلوہاما امریکہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہیں کمانڈ سٹاف اور انسٹرکشنل تعیناتیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ انہوں نے ایک آرٹیلری رجمنٹ میکنائزڈ ڈویژن آرٹیلری ایک انفنٹری بریگیڈ اور ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کا تجربہ حاصل ہے وہ پی ایم اے میں ایڈجوٹنٹ ایک انفنٹری بریگیڈ کے میجر برطانیہ میں پاکستانی سفارتخانے میں آرمی اینڈ ایئر ایڈوائزر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔

ایک سٹرائیک کور کے چیف آف سٹاف ، چیف آف آرمی سٹاف کے پرائیویٹ سیکرٹری اور جی ایچ کیو میں سٹاف سٹڈیز ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ذمہ داریاں نبھاتے رہے ۔ وہ سٹریٹجک پلان ڈویژن (ایس پی ڈی) کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔ جنرل زبیر محمود حیات نے 31 کور بہاولپور کی کمانڈ بھی کی اور حالیہ دنوں میں جی ایچ کیو میں چیف آف جنرل سٹاف کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے ۔

متعلقہ عنوان :