اداکارائیں ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کے لئے دباؤمیں رہتی ہیں، سوناکشی

مجھے ہمیشہ میرے صحتمند ڈیل ڈول کے باعث پرکھا جاتا ہے، بالی ووڈ داکارہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 21:59

اداکارائیں ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کے لئے دباؤمیں رہتی ہیں، سوناکشی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) اداکارائیں نہ صرف آن اسکرین خوبصورت نظرا آنے کی خواہشمند ہوتی ہیں بلکہ وہ آف اسکرین بھی دلکش نظر آنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں چاہے وہ کسی ایوارڈ کی تقریب میں شریک ہوں یا پھر کسی دوسری تقریب میں جائیں وہ دوسری اداکاراؤں سے زیادہ جاذب نظر آنا چاہتی ہیں اور اسی حوالے سے بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباؤ میں رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ اداکارائیں ہمیشہ بہترین نظر آنے کے لئے دباؤ میں رہتی ہیں لیکن یہ اداکارہ پرمنحصر ہوتا ہے کہ وہ اس دباؤ کو کس انداز میں لیتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خود ہمیشہ میرے صحتمند ڈیل ڈول کے باعث پرکھا جاتا ہے۔سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ لڑکیاں اداکاراؤں سے بہت متاثرہوتی ہیں اور انہیں زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنانے کی کوشش بھی کرتی ہیں، اس لیے میں بطوراداکارہ کبھی نہیں چاہتی کہ میری جانب سے لڑکیوں کو خاص طورپرصحت کے حوالے سیکوئی بھی غلط پیغام جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر لڑکیاں زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں تو ان کے لیے خوش اور صحت مند ہونا بہت ضروری ہے۔۔