تعلیمی بورڈ سکھرکی جانب سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا

منگل 29 نومبر 2016 12:24

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو (نویں اور دسویں جماعت ،ریگولر /پرائیویٹ)کے سالانہ امتحان 2017ء کیلئے فارم جمع کرانے اور فیس کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 19 دسمبر 2016ء تک بغیر لیٹ فیس کے تمام متعلقہ ہائی اسکولوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں سے امتحانی فارم وصول کئے جائیں گے۔

بعد ازاں 20 دسمبر سے 09 جنوری 2017ء تک 300 روپے فیس، 19جنوری سے 6 فروری 2017ء تک 700 روپے فیس جبکہ 7 فروری سے 28 فروری تک 1000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرایا جاسکے گا۔ اعلامیہ کے مطابق یکم مارچ کے بعدکوئی بھی فار م قبول نہیں کیا جائے گا۔