دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

جمعہ 2 دسمبر 2016 11:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) دوسری شہید بے نظیر بھٹو ٹینس چیمپئن شپ پرسوں اتوار سے اسلام آباد ٹینس کورٹ، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ ایونٹ کے چیف آرگنائزر فضل سبحان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 16 خواتین سمیت 250 سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں بوائز اور گرلز کے انڈر10- ، انڈر14- اور انڈر18- میں سنگلز اور ڈبلز مقابلے منعقد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے ایونٹ میں لاہور اور کراچی کی کھلاڑی بھی شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے باہر سے آنے والے کھلاڑیوں کو سفری اخرجات اور رہائش کا بندوبست ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل11 دسمبر کو کھیلا جائے گے جس کے مہمان خصوصی مراد علی شاہ ہونگے جو کھلاڑی میں انعامات تقیسم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :