چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک

پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردیں

جمعہ 2 دسمبر 2016 13:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) چین میں بس حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے وسطیٰ صوبے ہوبے میں تیز رفتار بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے لاشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوکر جھیل میں جاگری ،ْ بس میں 20 افراد سوار تھے، پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ چین میں ٹریفک حادثات معمول کا باعث ہیں جب کہ صرف 2013 میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد ٹریفک حادثات کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے

متعلقہ عنوان :