شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں،بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے
ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کا پولیس دربار سے خطاب
جمعہ 2 دسمبر 2016 21:31
(جاری ہے)
ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مردان احتراز خان نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مردان پولیس کی شاندار کارکردگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے دیگر اضلاع کی طرح مردان پولیس نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ اورجرائم کی بیخ کنی کیلئے مثبت کردار ادا کیاہے دربار سے اپنے خطاب میں ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہاکہ پولیس کا کام لوگوں کے مسائل سننا،تحفظ فراہم کرنا اوران کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنا ہے۔
قانون کے نفاذ میں ایسا طریقہ کا ر اپنائی جائے جس سے عوام الناس میں پولیس کا مورال مزیدبلند ہوگا۔انہوں نے عوام الناس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں، چوروں‘ ڈاکووں‘ سود خوروں، رسہ گیروں‘ قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں۔انہوںنے کہاکہ پولیس اور عوام ایک ساتھ جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے اکھٹے ہوں تو وطن عزیزامن کا گہوارہ بن جائے گا۔ مردان پولیس کے سینکڑوں افسران وجوانوںنے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں میںاپنے جانوں کے نظرانے پیش کئے۔ قیام امن کیلئے شہداء پولیس کی قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا شہداء پولیس کے ورثا ء کیساتھ پولیس فورس کی ہمدردیاں ہمیشہ قائم رہے گی اورورثاء کی حوصلہ افزائیاں جاری رکھی جائی گی۔ دربار کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے عرض و معروض ، مسائل و تجاویز پیش کئے۔جس پرڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔دربار کے اختتام پر چائے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پولیس افسران و جوانوں کو ایک ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.