ناروے میں نازیوں کے داخاؤ کیمپ کے گمشدہ گیٹ کی دریافت

ہفتہ 3 دسمبر 2016 11:14

اوسلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) ناروے کے جنوب مغربی ساحلی شہر برگن کے قریب نازیوں کے داخاؤ کیمپ کا گمشدہ گیٹ ملا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک نامعلوم شخص نے اس گیٹ کی اطلاع دی تھی۔

(جاری ہے)

جرمنی میں پولیس نے کہا ہے کہ انہیں مغربی ناروے سے ایک ایسا گیٹ ملا ہے جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ داخاؤ نامی کیمپ کا ہے جسے نازیوں نے یہودیوں کے لیے قائم کیا تھا۔اس گیٹ کے اوپر ایک عبارت لکھی ہے جس کا مفہوم ہے ’’کام کرنے سے آزادی ملے گی‘‘۔ گیٹ کا وزن 100 کلو گرام ہے۔ اسے میونخ سے چند کلومیڑ کے فاصلے پر واقع سابقہ داخاؤ کیمپ سے تقریباً دو سال پہلے چوری کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :