ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے امتحانات آئندہ سال 21 فروری سے شروع ہوںگے

ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:37

پشاور۔03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پشاور کے زیر اہتمام ایک سالہ ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی ’’ڈی آئی ٹی ‘‘کے پہلے سمسٹر کے امتحانات آئندہ سال 21فروری سے شروع ہوںگے‘ نارمل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3جنوری ‘لیٹ فیس کے ساتھ 10جنوری ‘ ڈبل فیس کے ساتھ 17جنوری ‘ٹرپل فیس کے ساتھ 31جنوری مقرر کی گئی ہے ‘ مزید تفصیلات بورڈ کی ویب سائیڈ پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :