صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کا کٹار بند کے علاقے میں دوائیوں کی غیر قانونی فیکٹری پر چھاپہ
بائیوکیئر نیوٹرا سیوٹیکل کے نام سے فیکٹری میں ہربل ادویات غیر قانونی طور پر تیار کی جا رہی تھیں ، ادویات کی فیکٹریوں کے نام پر قتل گاہیں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی ‘خواجہ عمران نذیر
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:09
(جاری ہے)
موقع پر گرفتار ہونے والے ایک ملازم عبداللہ نے بتایا کہ فیکٹری کا مالک پشاور کا رہنے والا ہے جو اپنے گھر گیا ہوا ہے۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فیکٹری میںغیر قانونی طور پر تمام ادویات تیار کی جا رہی تھیںاور یہ فیکٹری بلا لائسنس کام کر رہی تھی مزید برآں فیکٹری کے اندر ادویات سازی کا تمام پراسیس انتہائی ناقص اور حفظان صحت کے اصولوں کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا تھا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کے مطابق رجسٹرڈ ادویہ ساز فیکٹریوں اور اعلیٰ معیار کی ادویات تیار کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے لیکن غیر قانونی،جعلی اور غیر معیاری ادویات تیار کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ادویات کی فیکٹریوں کے نام پر قتل گاہیں چلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیرمعیاری اور جعلی ادویات تیار کرنے والوں کے بارے میں اطلاع دینے والوں کو دس لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی خفیہ رکھا جائے گا۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم جس میں شوکت وہاب،عمران سرفراز،طفیل محمود،کمال سکندر ،رحیم احمد ،رانا شاہد ظفر کو وزیر صحت نے شاباش دی ۔ چھاپہ مار ٹیم نے فیکٹری میں موجود خام مال اور تیار ادویات کا سٹاک قبضہ میں لے کر فیکٹری کو سر بمہر کردیا۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.