ٹولنٹن مارکیٹ میں دوسرے روز بھی6سو کلومضر صحت چکن برآمد
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے 6سو کلو چکن تلف کر دیا،مرغی کی باقیات ابال کر بیچنے والے یونٹ سیل،نصیر دارالماہی میں75لیٹر ناقص آئل ضائع حیدری ریسٹورنٹ اقبال ٹائون سیل،بھولی جوس کارنر سے گلے سڑے انار برآمد،9ہوٹلوں ،بیکریوں اور نان شاپ وغیرہ کوہزاروں روپے جرمانے گوجرانوالہ میں ناقص صفائی پر غذائی اشیا تیار اورفروخت کرنے والے 11یونٹ کو بہتری کے احکامات اور وارننگ جاری راولپنڈی فوڈ اتھارٹی ٹیم کے 13بیکریوں،ہوٹلوں،برگر شاپ اورمیرج ہالوں پر چھاپے،ناقص صفائی پر وارننگ فیصل آباد میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے طارق مرغ پلائو،قادری ہوٹل،طیبہ ملک شاپ،کراچی فوڈ پوائنٹ اوردیگر کو بھی بہتری کے احکامات
ہفتہ 3 دسمبر 2016 21:31
(جاری ہے)
فوڈ اتھارٹی ٹیم نے راوی روڈ پر نصیر دارالماہی کو مچھلی کی سٹور کے ناقص انتظامات پر 20ہزار روپے جرمانہ اور زائد العیادتیل موقع پر ضائع کر دیا۔بند روڈ پر حیدر ریسٹورنٹ کو 25ہزارروپے جرمانہ شہنشاہ ملک شاپ کو3ہزار ،نیو نائس بیکرز اینڈ سویٹس کو25 سو،خیبر ہوٹل کو 5ہزار،کیسپین سی ٹھوکر نیاز بیگ کو ناقص صفائی پر17ہزار،چوک اشک آباد میں بوٹا بیکری کو غذائی اشیا گندے ڈبوں میں پیک کرنے پر5ہزار،سکندر ہوٹل ہربنس پورہ کو کھانے کی تیاری کے ناقص انتظامات اوراسی دوران سگریٹ نوشی پر25سوروپے،نیو گارڈن ٹائون میں قدرشاہ جی برگر کو3ہزار ،باٹا پورگیٹ نمبر2پرگلزارمدینہ نان شاپ کو65 سو روپے جرمانہ جبکہ برکت مارکیٹ میں بھولی جوس کارنر کو گلے سڑے انار استعمال کرنے اور پھلوں پر مکھیوں کے بھنبھنانے پر5ہزار روپے جرمانہ اورگلے سڑے کو تلف کردیا۔
راولپنڈی میں پنجاب فوڈ اٹھارٹی ٹیم نے حاجی فوڈز،دلشاد بیکرز،ڈھوک خان روڈپر احمد نان شاپ،کوئٹہ سبحان کیفے،المدینہ نان شاپ ،ملت کالونی میں طارق آبادی لج پال ہوٹل، کمیٹی چوک میں ویلی فوڈز،کراچی برگر،شیر پائو کالونی میں المدینہ کیفے،جی ٹی روڈ پر سٹی میرج ہال،گرین چلی ریسٹورنٹ،شاندار ہزارہ ہوٹل اور مارگلہ میرج ہال کو ناقص صفائی اور حشرات الارض کی روک تھام کے نامناسب انتظامات پر وارننگ اور بہتری کے انتظامات جاری کئے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے گوجرانوالہ میں اصغر علی روڈ پر جمیل مربہ پروڈکشن یونٹ کو مربہ جات میں کیڑے مکوڑے ،کیمیکل والے نیلے ڈرم اورناقص انتظامات پر سیل کر دیا۔قلعہ دیدار سنگھ میں گورمے بیکرز کو زائدالمعیار غذائی اشیاء اور ناقص صفائی پر 10ہزارروپے جرمانہ کر دیا جبکہ ماشاء اللہ ہوٹل پشاور نان شاپ،سیالکوٹ سویٹس،سلطان ناشتہ پوانئٹ،بسم اللہ چنے،نیو ٹی سٹال،سن خان نان شاپ،سبحان المعراج بیکری،ہائی ٹیک بیکری،سردار بیکری اور نیوسردار بیکری کو ناقص انتظامات پروارننگ جاری کر دی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے فیصل آباد میںسرگودھا روڈ پر طارق مرغ پلائو،منظور آباد میں قادری ہوٹل،طیبہ ملک شاپ،منصورہ آباد میں کراچی فوڈ پوائنٹ،حیدر ہوٹل،رضوان ڈرنک کارنر،ماموں کانجن میں داتا نان شاپ،عباس کریانہ سٹور کو ناقص صفائی پر وارننگ جاری کر دی ۔مزید اہم خبریں
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.