کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے، طاہر القادری
پنجاب میں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں، ہرقسم کی دہشتگردی نے پنجاب سے جنم لیا، پنجاب سے شدت پسند سوچ کا خاتمہ نہیں ہوسکا، پنجاب میں دہشتگردوں کے خاتمے کے بغیر ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا،ملک میں بدترین بادشاہت قائم ہونے جا رہی ہے، جمہوریت بچانے کے لئے بادشاہت کو ختم کرنا ہے ،ملک کے حالت تشویشناک ہیں ،قطری شہزادے کے خط نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کر دی، مسائل کے حل کیلئے قوم کو بیدار ہونا پڑے گا،دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ ختم کرنا ہو گا پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی کراچی پہنچے کے بعد میڈیا سے گفتگو
اتوار 4 دسمبر 2016 11:00
(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے براستہ دبئی نجی ایئرلائن کی پرواز ای کی604 سے کراچی پہنچے۔ ایئرپورٹ پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈا پور اور کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری ایئرپورٹ سے کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی صورت میں خواجہ ہاؤس پہنچے جہاں ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی اور سندھ سے پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ کراچی کی سرزمین سے محبت کرتا تھا اور کرتا ہوں۔ انہوں نے اہلیان سندھ کو سندھ کی ثقافت کے دن کی مبارکباد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی میں امن کی بحالی پر آپریشن کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن سے متعلق کئی سوالات ابھی بھی کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں دہشتگردوں کا ٹھکانا ہے۔ ہرقسم کی دہشتگردی نے پنجاب سے جنم لیا۔ پنجاب سے دہشتگردی اور شدت پسند سوچ کا خاتمہ نہیں ہوسکا۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے خاتمے کے بغیر ملک میں مکمل امن قائم نہیں ہوسکتا۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے ، ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں ، دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ملک کے حالت تشویشناک ہیں ، کراچی آپریشن کی کامیابی کی ضمانت پنجاب میں آپریشن ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ ملک میں بادشاہت کے راستے ہموار کیے جا رہے ہیں ، قطری شہزادے کے خط نے حکمرانوں کی کرپشن ثابت کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے قوم کو بیدار ہونا پڑے گا۔ دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ ختم کرنا ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.