مچئی پن بجلی گھر پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کے حملے کے بارے میں صوبائی وزیر توانائی و برقیات محمد عاطف خان نے انکوائری کا حکم دے دیا
اتوار 4 دسمبر 2016 19:21
(جاری ہے)
مچئی پن بجلی گھر پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کے حملے کے بارے میں صوبائی وزیر توانائی و برقیات محمد عاطف خان نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔
خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان کی جانب سے اتوار کے روز مچئی پن بجلی گھر پر عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما گوہر باچا کی سربراہی میں کارکنوں کی طرف سے بجلی گھر میں زبردستی گھس کر دھاوا بولنے اور وہاں پر اپنی پارٹی کے نام کی افتتاحی تختی لگانے کی کوشش کو کھلی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں برسراقتدار تحریک انصاف کی صوبائی مخلوط حکومت کے دور میں توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے کرپشن فری اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور متعدد منصوبے شروع کئے ہیں جس سے مخالفین کی نیندین حرام ہو چکی ہیں ۔ مچئی پن گھر کے منصوبے پر مخالفین کے حملے سے منصوبے پر کام کرنے والی چینی انجینئرز کی ٹیم میں عدم تحفظ پایاجاتا ہے اور یہ منصوبے کو متاثر کر سکتی ہے ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حال ہی میں ضلع سوات میں صوبے کے سب سے بڑے پن بجلی گھر کے منصوبے 84میگاواٹ گورکین مٹلتان کا سنگ بنیاد رکھا گیا جہاں پر مخالفین نے یہ غلط پروپیگنڈہ پھیلانے کی کوشش کی کہ اس منصوبے کا پہلے سنگ بنیاد رکھا جا چکاتھا اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ منصوبے کا صرف پی سی ون منظور کیا گیا نہ منصوبے کو ٹینڈر کیا گیا او رنہ ہی کوئی باقاعدہ کام کا عملی طور پر سنگ بنیاد رکھا گیا بلکہ سیاسی جماعت کی جانب سے سنگ بنیاد کی تختی لگاکر عوام میں غلط تاثر پھیلانے کی کوشش کی گئی ۔ ترجمان نے کہا کہ منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز اب کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں جھوٹے پروپیگنڈے سے حکومتی اقدامات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔ ترجما ن نے بتایا کہ مچئی پن گھر پر ہونے والے سیاسی جماعت کے حملے کے واقعہ کی انکوائری کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں او رجلد ہی ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر توانائی و برقیات محمد عاطف خان کی زیر قیادت محکمہ توانائی و برقیات اور اس کے ذیلی ادارے پر پیڈو وغیرہ توانائی کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے اپنی تمام تو توانائیاں بروئے کار لا رہے ہیں اور مخالفین کی جانب سے منفی پروپیگنڈے کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.