ایل ایچ وی ڈپلومہ کورس کے داخلہ کا شیڈول جاری

پیر 5 دسمبر 2016 13:10

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) پرونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی خیبرپختونخوا کے زیر انتظام لیڈی ہیلتھ وزیٹر ڈپلومہ کورس سیشن 2016-18ء کیلئے ریگولر سیٹوں پر داخلے مکمل ہوچکے ہیں‘ امسال پرونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے مذکورہ سکولوں میں سیلف فنانس کے تحت چند مخصوص سیٹوں پر داخلے دینے کیلئے بھی اعلان کیاتھا جس کیلئے درخواستیں موصول ہورہی ہیں پی ایچ ایس اے نے ایل ایچ وی سیلف فنانس داخلہ شیڈول جاری کردیاہے جس کے تحت خواہشمند امیدواروں نے درخواستیں 7دستمبر 2016ء تک متعلقہ سکولوں میں جمع کرانی ہونگی کو سکول میں داخلے کیلئے ان کے متعلقہ اضلاع کے امیدواران کو ترجیحی دی جائے گی۔