ہپی ڈے سکول میں سائنس اینڈ آرٹ نمائش کا انعقاد

پیر 5 دسمبر 2016 13:10

پشاور۔05دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء)ہپی ڈے سکول سسٹم میں سائنس اینڈ آرٹ نمائش منعقد ہوئی جس میں والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

نمائش میں طلباء وطالبات نے مختلف ماڈل پیش کئے‘ طالبات نے دیسی کھانے بھی بنائے جس سے تقریب میں موجود لوگوں نے خوب لطف اٹھایا‘ تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ بختیار احمد تھے‘ تقریب میں بچوں کی بہترین پرفارمنس کو سکول کی پرنسپل میمونہ کاشف نے سراہا۔