ْ ڈیرہ مرادجمالی ،بینکوں کے منیجرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات ہو ا میں اڑادئیے

پیر 5 دسمبر 2016 16:07

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی بینکوں کے منیجرز نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات ہو ا میں اڑادئیے تمام بینکوں میں قائم اے ٹی ایم بند کر دئیے گئے ہیں صارفین مایوسی کا شکار ملازمین تنظیموں کا شدید احتجاج بینکوں کے منیجرزکے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے واضع احکامات کے مطابق بینکوں میں قائم اے ٹی ایم مشینیں24 گھنٹے اوپن رکھی جائے ڈیرہ مرادجمالی میں قائم تمام بینکوں نے اپنے اے ٹی ایم بند کر رکھے ہیں جس سے صارفین تاجر برداری ملازمین طبقات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بینک کے منیجرز نے اپنی شہنشاہت قائم کر رکھی ہے ہر مہینہ کی پہلی تاریخ سے لیکر پندرہ تاریخ تک اے ٹی ایم کے دروازوں کو لاک کیا جاتا ہے اور اے ٹی ایم کے سسٹم کو آئو ٹ آف سروس کر کے بند کیا جا تا ہے ان کا رویہ بھی انہتائی افسوس ناک ہے ملازمین نے بینکوں کے اے ٹی ایم بند رکھنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ٹیمیں بھیج کر تحقیقات کروائیں اور بینکوں میں قائم اے ٹی ایم کو 24 گھنٹے اوپن رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :