لاہور،ریسکیو 1122 کی خریدی گئی ایمبولینسز میں مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ،وزیر اعلی پنجاب نے نئی ایمبولینسز سمیت دیگر سامان کی خریداری کیلئے اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا دی

پیر 5 دسمبر 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) ریسکیو 1122 کی خریدی گئی ایمبولینسز میں مبینہ بے ضابطگیاں،وزیر اعلی پنجاب نے نئی ایمبولینسز سمیت دیگر سامان کی خریداری کیلئے گیارہ ارکان پر مشتمل اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا دی،کمیٹی ریسکیو 1122 کے سامان کی خریداری میں شفافیت یقینی بنائے گی۔تفصیلات کے مطابق چند سال قبل ریسکیو1122 کی چائنہ سے خریدی گئی ایمبولینسز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

جسکا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے گیارہ ارکان پر مشتمل اعلی اختیاراتی کمیٹی بنا دی ہے جو مستقبل میں ریسکیو کیلئے ایمبولینسز اور دیگر سامان خریدے گی اور خریداری میں شفافیت اور معیار یقینی بنائے گی۔ڈی جی ریسکیو کمیٹی کے کنونئیر اور چئیرمین ہونگے جبکہ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن پی اینڈ ڈی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈپٹی سیکرٹری ڈیولپمنٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ، موٹروہیکلز ایگزیمنر،ہیڈ آف مکینیکل ڈیپارٹمنٹ یونیوسٹی آف ایجنئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی،سمیت محکمہ صحت، فنانس دیپارٹمنٹ،کے نمائندوں سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہوم میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان کیطرف سے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نئی کمیٹی کے قیام کے بعد پہلے سے بنائی گئی تمام کمیٹیوں کی حثییت ختم ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :