قراقرم انٹرنیشل یونیورسٹی کے 14ایڈمن آفیسرز کو سکیل 17میں اپ گریڈ کردیا گیا

منگل 6 دسمبر 2016 16:25

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ز کو سکیل 17میں اپ گریڈ کردیا گیا۔ یونیورسٹی کی سینڈیکٹ نے گذشتہ اجلاس میں فنانس ڈویژن اسلام آباد اور صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے بالترتیب 10ستمبر2014اور 11نومبر 2016کے نوٹیفیکشن کی روشنی میں یونیورسٹی کے 14ایڈمنسٹریٹیو آفیسر کی سکیل16سے 17کرنے کی باضابطہ منظوری دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپ گریڈیشن کا اطلاق 15نومبر 2016سے ہوگا۔ گریڈ 16سے گریڈ 17میں اپ گریڈ ہونے والوں میں شعبہ امتحانات کے ایڈمن آفیسرز الطاف حسین، بشیر عالم، شاہ فیصل، اظہر حسین، اکائونٹ سیکشن کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر میر سلطان ایوب، ایجاد حسین، محمودعالم، ریشما، ایران علی، فداعلی، سٹوڈنٹس افیئرز کے سعید احمد، اسٹبلشمنٹ سیکشن کے محمد کریم خان، سکردو کیمپس کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر مشتاق علی رانااورمحمد اقبال شہزاد (آن ڈیپوٹیشن)شامل ہیں۔