مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا حویلیاں کے گائوں لڑی میں بجلی فراہمی کے منصوبہ کی تقریب سے خطاب
منگل 6 دسمبر 2016 18:25
(جاری ہے)
مرتضیٰ جاوید عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے مدبرانہ فیصلوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، وزیراعظم کو ہزارہ کے دورہ کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے بہت جلد ہزارہ کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیراعظم ہزارہ کے دورہ کے دوران میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے جس سے ہزارہ کی تقدیر بدل جائے گی۔
ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کرنے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبہ کے عوام کو صرف مایوسی ہی دی ہے، ایبٹ آباد کے دیہی علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، بجلی سے محروم دور دراز علاقوں کو بجلی کی سہولت اور سوئی گیس کے محروم علاقوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ تقریب کے دوران گائوں لڑی کے عوام نے ڈپٹی سپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کی ہزاروں بچیاں اور بچے لفٹ کے ذریعہ ندی دوڑ عبور کر کے سکولوں کو جاتے ہیں، بارشوں کے موسم میں ندی دوڑ میں طغیانی کے باعث بچے اور بچیاں سکول نہیں جا سکتے، ایمرجنسی کی صورت میں مریض راستہ میں دم توڑ جاتے ہیں، ندی دوڑ پر پل تعمیر کرنے کیلئے فوری طور پر فنڈ فراہم کیا جائے۔ علاقہ کے عمائدین نے ڈپٹی سپیکر سے مطالبہ کیا ہے کہ گائوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے پائپ لائن بچھا دی گئی ہے تاہم پائپ لائن کم ہونے کے باعث متعدد گھروں تک پائپ لائن نہیں پہنچ سکی، سوئی گیس کی پائپ لائن فراہم کی جائے۔ ڈپٹی سپیکر نے اہلیان علاقہ کے دونوں مطالبات جلد پورے کرنے کی یقین دہائی کروائی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
تحریک انصاف کا رئوف حسن پرحملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
-
عمران خان نے سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑ نے کا کہا ہے، بیرسٹر گوہر
-
سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظورکرلی
-
سینٹ اجلاس ، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدلیہ کا معاملہ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھیجنے کی تجویز ، چیئر مین نے معاملہ بھیج دیا
-
وزیرصحت پنجاب کی نیو کارڈیک سینٹر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں 2 مریضوں کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری پر قوم کو مبارکباد
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے الائیڈ ہسپتال II فیصل آباد میں ان ڈورفارمیسی کا افتتاح کیا
-
صحت خواجہ سلمان رفیق کا الائیڈ ہسپتال Iفیصل آباد کا دورہ
-
لاہور ہائیکورٹ نے 24سال پرانا اراضی کا تنازع حل کر دیا
-
بخشی خانوں اور لاک اپ کی ری ویمپنگ پراجیکٹ کی منظوری،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جیل ریفارمز کا جامع پلان طلب کر لیا
-
سولرز پر ٹیکس کے حوالے سے سندھ حکومت کی تشویش پر وفاق نے ٹیکس نہ لگانے کی یقین دھانی کرائی ہے، ناصرحسین شاہ
-
شرجیل انعام میمن کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز میں ریپڈ ریسپانس یونٹ قائم کر دیا گیا
-
قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.