پانامالیکس اسکینڈل نے حکمران خاندان کو پریشان کردیا ہے‘میاں مقصوداحمد
وزراء بسنت منانے کوبے تاب ہورہے ہیں عوام میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے ‘اجلاس سے خطاب
منگل 6 دسمبر 2016 18:40
(جاری ہے)
میاں مقصود احمد نے کراچی ہوٹل میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں12سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزیدکہاکہ کراچی میں آگ لگنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ لمحہ فکریہ اور قابل توجہ ہے۔گزشتہ دوماہ کے دوران اب تک درجنوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ حکمرانوں کی کارکردگی کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔
حکومت اور انتظامیہ عوام کے جان مال کومحفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں اور مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء کی جانب سے 14فروری کو بسنت میلہ سجانے کے اعلانات افسوسناک اورشرمناک ہیں۔بسنت ایک خونی کھیل ہے جس نے ماضی میں سینکڑوں بے گناہ انسانوں کی زندگی لے لی تھی اور درجنوں افرادمعذور ہوگئے تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گزشتہ سالوں میںبسنت پر پابندی لگانے کافیصلہ خوش آئند تھا مگر یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے حکومت کے اپنے ہی لوگ بسنت پرپابندی ختم کروانا چاہتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر صوبے میں خونی کھیل کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور غیر اسلامی تہواروں کی سرپرستی سے بازآجائیں۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیاتھا اس میں ہندووانہ اور مغربی کلچرکو فروغ دینے والے مخصوص طبقے کو پاکستانی قوم ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.