لاڑکانہ، ماہ ربیع الاول میں صفائی اور سکیورٹی کے ناقص انتظامات پر جمعیت علماء پاکستان کا احتجاجی مظاہرہ

منگل 6 دسمبر 2016 18:41

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2016ء) ماہ ربیع الاول میں صفائی اور سکیورٹی کے انتظامات بہتر نہ کرنے کے خلاف لاڑکانہ میں جمیعت علمائے پاکستان، پیغام قرآن سمیت دیگر تنظیموں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفیس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رہنماؤں حافظ احمد علی عباسی، اطہر سومرو، سید مظفر علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ ربیع الاول بابرکت مہینہ ہے جس کے دوران ضلعی انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کے بہتر انظامات نہیں کیے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیرے اور گندہ پانی تالاب کی صورت میں کھڑا ہوا ہے جسے نکالنے کے لیے ضلعی انتظامیہ تیار نہیں۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ماہ ربیع الاول میں صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کرکے سکیورٹی کے انتظامات سخت کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :