وزیراعظم کی زیرصدارت ن لیگ پنجاب کے رہنمائوں کااجلاس
سردار نسیم راولپنڈی کے میئر ،دیوان بخاری ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین ہونگے، فیصل آباد شہر کامیئر رانا ثنا اللہ گروپ سے ہو گا ،چکوال ،ضلع کونسل فیصل آباد اوراوکاڑہ ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کے فیصلہ کیلئے کمیٹی تشکیل میئر لاہور کے امیدواروں کی فہرست سے خواجہ حسان آئوٹ ،کرنل(ر) شہباز اور خاتون امیدوار کے ناموں پر غور ، میئر لاہور کا اعلان وزیر اعظم (آج ) دونوں امیدواروں سے ملاقات کے بعد کریں گے بلدیاتی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی ، بلدیاتی نظام حکومت نئی قیادت کیلئے نرسری اور تربیتی ادارہ ہے، وزیر اعظم نوازشریف کاخطاب
منگل 6 دسمبر 2016 23:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 دسمبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ن لیگ پنجاب کے رہنمائوں کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ راولپنڈی کے میئر سردار نسیم اوردیوان عباس بخاری ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین ہونگے فیصل آباد شہر کامیئر رانا ثنا اللہ گروپ سے ہو گا ،چکوال اورضلع کونسل فیصل آباد کے چیئرمین کے فیصلہ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
منگل کو یہاں وزیر اعظم ہائوس میں وزیر اعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے ن لیگ پنجاب کے اجلاس میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ ، حمزہ شہباز شریف ، پرویز ملک ،پرویز رشید ، آصف کرمانی ،اشفاق سرور ،سعود مجید سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔(جاری ہے)
اجلاس میں میئر، ڈپٹی میئر اور چیئرمین ضلع کونسل کے ناموں پر غور کیا گیا۔
اس ضمن میں ن لیگ نے بڑے شہروں کے میئرز کے ناموں کو فائنل کر لیا ۔ اجلاس میں میئر میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کیلئے سردار نسیم میئر ہونگے جبکہ میئر لاہور کے امیدواروں کی لسٹ سے خواجہ حسان کو آئوٹ کر کے کرنل(ر) شہباز اور خاتون امیدوار کے ناموں پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر لاہور کا اعلان وزیر اعظم (آج ) دونوں امیدواروں سے ملاقات کے بعد کریں گے۔اس اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار ، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور پارلیمانی سیکرٹری جاوید اخلاص بھی شریک ہونگے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلا س میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد شہرکا میئر رانا ثنا اللہ گروپ سے ہو گا تاہم ضلع کونسل فیصل آباد کے چیئرمین کا نام فائنل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ دیوان عباس بخاری ضلع کونسل ملتان کے چیئرمین ہونگے دیوان عباس بخاری لیگی رہنما دیوان عاشق بخاری کے صاحبزادے ہیں جبکہ ملتان کے میئر کا فیصلہ آج رات ہو گااوکاڑہ ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔چکوال سے متعلق فیصلے کے لئے رہنمائوں کو (آج ) لاہور طلب کرلیاگیا ۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلدیاتی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیر جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام حکومت نئی قیادت کیلئے نرسری اور تربیتی ادارہ ہے۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنمائوں نے شرکت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی ادارے صوبائی اور وفاقی سطح پر اچھی قیادت سامنے لاتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب
-
نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو 300 ارب روپے کے بلا سود زرعی قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی ، سیکرٹری زراعت پنجاب
-
پنسار کی پھکی اور دودھ سے جاںبحق خاتون چاروں بچیوں کو سپردخاک کر دیا گیا
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.