بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا

میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کوسیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا

بدھ 7 دسمبر 2016 12:35

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2016ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 8 دسمبر سے ممبئی میں شروع ہو گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، انگلش ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا۔

(جاری ہے)

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوا تھا ،ْ اس کے بعد بھارت نے مسلسل دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ مسلسل فتوحات کے بعد بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے اور وہ تیسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹیسٹ 16 دسمبر سے شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :