100 انڈیکس 44 ہزار 5 سو پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کر گیا
رواں سال کے آغاز سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے شیئرز کی مالیت میں مجموعی طور پر 30 فیصد بہتری دیکھی گئی
بدھ 7 دسمبر 2016 16:18
(جاری ہے)
عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث جہاں آئل سیکٹر کے حصص کی مالیت میں تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے وہیں پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑے مختلف منصوبوں میں تیزی آنے سے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے جس کے سبب سٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ سیکٹر میں شامل تقریباً تمام شیئرز کی مالیت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 300 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ایک وقت میں 100 انڈیکس 44 ہزار 502 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔رواں سال کے آغاز سے پاکستان سٹاک مارکیٹ کے شیئرز کی مالیت میں مجموعی طور پر 30 فیصد بہتری دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور سٹاک مارکیٹ کی بہتر پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے۔ دوسری جانب 15 دسمبر تک پاکستان سٹاک ایکسیچینج کے 40 فیصد حصص کی نیلامی بھی کیے جانے کا امکان ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
مرکزی بینک نے شرح سود برقراررکھ کرکاروباری برادری کومایوس کیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11روپے 88پیسے کی کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
ایس ای سی پی اوربلوچستان کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کی کمی
-
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 828ملین ایس ڈی آر( 1.1ارب ڈالر)موصول
-
کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خاتمے کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا ہوگا، ایازمیمن
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 298 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار993پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے کلو کمی
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.