نوجوانوں کو بحث کے فن پر عبور حاصل کرنا چاہیے، نوجوان پاکستان کے مستقبل پر گفتگو کریں جو کہ ان کا اپنا مستقبل ہے
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر پیٹرک موڈی کا تقریب سے خطاب
بدھ 7 دسمبر 2016 17:56
(جاری ہے)
تقریب میں چیوننگ اسکالرشپ ایلمونائی، برطانوی ہائی کمیشن کے اعلٰی عہدیداران اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کی یونیورسٹیوں سے آٹھ طلباء نے مباحثے میں حصہ لیا۔ ان طلباء نے پاکستان کے مستقبل کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے تعلیم کی اہمیت، کاروبار، صنفی امور، ذرائع ابلاغ اور ٹیکنالوجی جیسے موضوعات سے متعلق مضامین کے حق اور مخالفت میں بحث کی۔ ججوں کے فیصلے کے مطابق قائدِ اعظم یونیورسٹی کے سردار جہاں زیب نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور فاطمہ جناح وومین یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی مریم زاہد دوسری پوزیشن کی حقدار ہوئیں۔ قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اشرف نے کہاکہ نوجوان دماغوں کو عوامی خطابت کا فن سکھانے کے لیے 'دی گریٹ ڈیبیٹ' بہترین موقع ہے۔ یہ انسانی تاریخ کی اہم ترین شخصیات کا مشترکہ فن ہے۔ اس اہم مقابلے کے انعقاد اور قائدِ اعظم یونیورسٹی کو اس مقابلے کی میزبانی کے لیے منتخب کرنے پر میں برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد کا شکر گزارہوں۔آج کے فاتحین 'دی گریٹ ڈیبیٹ ' کے فائنل رائونڈ میں شامل ہوجائیں گے۔ فائنل رائونڈ اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، جس میں مجموعی طور پر چھ شہروں کے فاتحین کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب بڑھانے کے لیے اس سال 'دی گریٹ ڈیبیٹ' میں اول اور دوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لیے وظیفہ کی رقم میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.