کولمبیا طیارہ حادثہ، بولیویا کی چارٹر فضائی کمپنی لا میا کا سربراہ گرفتار

کمپنی کی سیکرٹری اور چیف مکینک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ، طیارے کے فلائٹ پلان کی منظوری دینے والی برازیل کی سرکاری خاتون افسرتاحال مفرور

بدھ 7 دسمبر 2016 18:07

کولمبیا طیارہ حادثہ، بولیویا کی چارٹر فضائی کمپنی لا میا کا سربراہ ..

بگوٹا/سانتا کروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) کولمبیا میں نومبر کے اواخر میں مسافر بردار طیارے کے گر کر تباہ ہو جانے کے بعد بولیویا کی چارٹر فضائی کمپنی لا میا کے سربراہ گستاوو وارگاس کو گرفتار کر لیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا میں مسافر بردار طیارے کے گر کر تباہ ہو جانے کے بعد بولیویا کی چارٹر فضائی کمپنی لا میا کے سربراہ گستاوو وارگاس کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دفترِ استغاثہ کے مطابق بولیویا کے شہر سانتا کروز میں اس کمپنی کی ایک سیکرٹری اور ایک چیف مکینک کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ برازیل کی ایک سرکاری خاتون افسر، جس نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے فلائٹ پلان کی منظوری دی تھی، تاحال مفرور ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق گزشتہ پیر کو یہ طیارہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ طیارے کے پائلٹ نے ایندھن کے لیے راستے میں ایک جگہ رکنے کی پابندی نظر انداز کر دی تھی۔ طیارے پر موجود ستتر انسانوں میں سے محض چھ زندہ بچ سکے۔ مرنے والوں میں برازیل کی فرسٹ لیگ کی ایک فٹ بال ٹیم کے بھی تقریبا تمام کھلاڑی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :