ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد نیٹو اور یورپی یونین کا پہلا اجلاس برسلز میں شروع

بدھ 7 دسمبر 2016 18:07

ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد نیٹو اور یورپی یونین کا پہلا اجلاس برسلز ..
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور صدر انتخاب کے پس منظر میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور یورپی یونین کے رہنمائو ں کا پہلا اجلاس برسلز میں شروع ہوگیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو اور یورپی یونین کے رہنمائو ں کا پہلا اجلاس گزشتہ روز برسلز میں شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ٹرمپ کھلے عام نیٹو پر تنقید کرتے رہے ہیں اور اوقیانوس کے آر پار اتحاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

تاہم نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹولٹن برگ اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی نے ایک پریس کانفرنس میں اپنے اس عزم پر زور دیا کہ نیٹو اور اِس اٹھائیس رکنی یورپی بلاک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ نیٹو اور یورپی یونین کے درمیان اس بات پر بھی اتفاقِ رائے ہو گیا کہ آئندہ یورپی یونین کے وہ چھ رکن ممالک بھی امریکی فوجی حمایت اور تعاون سے استفادہ کر سکیں گے، جو نیٹو میں شامل نہیں ہیں۔