یمن کے ساحلوں کے قریب بحری جہاز غرقاب ،60افراد لاپتہ ،ہلاکت کا خدشہ

بدھ 7 دسمبر 2016 18:09

یمن کے ساحلوں کے قریب بحری جہاز غرقاب ،60افراد لاپتہ ،ہلاکت کا خدشہ

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 دسمبر2016ء) یمن کے ساحلوں کے قریب ایک بحری جہاز کی غرقابی کے بعد 60 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے ساحلوں کے قریب ایک بحری جہاز کی غرقابی کے بعد 60 افراد لاپتہ ہوگئے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ماہی گیری کے وزیر فہد کفاین کے مطابق یہ بحری جہاز یمنی جزیرے سقوطرا کے قریب غرق ہوا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق صرف 2 افراد کو زندہ بچایا جا سکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جنوب مشرقی بندرگاہ مکلا سے سقوطرا نامی جزیرے کی جانب سفر کرنے والا یہ جہاز، جس پر خواتین اور بچوں سمیت60 کے قریب افراد سوار تھے، 5روز پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔ بحر ہند میں واقع جزیرہ سقوطرا یمنی سرزمین کے مقابلے میں صومالیہ کے ساحلوں کے زیادہ قریب ہے۔

متعلقہ عنوان :