ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان

بدھ 7 دسمبر 2016 20:03

لاہور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2016ء) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ 35میڈیکل کالجوں کے 4920طلبہ نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 4330 پاس جبکہ 546فیل قرار پائے۔

(جاری ہے)

کامیابی کا تناسب 88.80فیصد رہا۔نشتر میڈیکل کالج ملتان کیصبا طاہرنی878/1000نمبر لے کر پہلی پوزیشن اسی کالج ہی کے محمد سعد فاروق نے 877/1000نمبر لیکر دوسری جبکہ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی بسمہ طارق خان نی875/1000نمبرلیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سپلیمنٹری امتحانات24جنوری 2017ء سے شروع ہوں گے۔