صوبائی حکومت نے صوبے کی تمام سڑکوں کو ایک دوسرے سے مربوط کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر چکی ہے،پرویز خٹک
بدھ 7 دسمبر 2016 23:21
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات اکبر ایوب، سیکر ٹری مواصلات آصف خان ، ایم ڈی پختونخوا ہائی وے اتھارٹی انجینئر محمد عزیز اس موقع پر موجود تھے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک صوبائی سڑکوں کی بحالی کے منصوبے کے تحت صوبائی حکومت کو تعاون فراہم کرے گا۔بینک 15بلین روپے کی لاگت سے صوبے میں 500کلومیٹر طویل مختلف سڑکوں کی بحالی کا کام سر انجام دے گا۔ اس منصوبے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک 85%اور صوبائی حکومت 15%سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سڑکوں کی بحالی کے لئے فراہم کرے گی۔بینک کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ فنڈز منصوبوں پر کام شروع ہونے ہونے کے فوراً بعد فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے متفقہ منصوبوں کے لئے قرضوں کی فراہمی تیز کرنے میں بھی دلچسپی لی۔ انہوں نے 500کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر کے لئے مالی تعاون کی فراہمی کے لئے کاروائی تیز کرنی کی یقین دہانی کی۔وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کے لئے پہلے ہی تیاری کی ہے کیونکہ ان منصوبوں میں تاخیر قیمتوںمیں اضافے کی صورت میں ادا کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی مرکزی شاہراہوں کو ایک جامع منصوبے کے تحت ایک دوسرے سے منسلک کرنے کی خواہاں ہے تاکہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی رفتار میں تیزی آ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مواصلات کے منصوبوں میں سست روی برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے مواصلات کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنی کی ہدایت کی۔ صوبائی حکومت نے پہلے سے ان منصوبوں کے لئے وسائل مختص کرنے کا عزم کیا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر مالیاتی وسائل کے طریق کار تیز کرنے کا یقین دلایا۔ وفد نے ضلعی سڑکوں کی تعمیر کے لئے بھی قرضہ فراہم کرنے کی نشاندہی کی۔بینک کے ڈائریکٹر نے توانائی اور دوسرے وسائل سے استفادہ کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کی پیش کش کی۔ انجینئر محمد عزیز، ایم ڈی خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی نے صوبوں میںسڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے منصوبے کے خدوخال پر تفصیل سے بریفنگ دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.