بھارت اور افغانستان نے ہماری امن کی خواہش کا مناسب جواب نہیں دیا،پاکستان
جمعرات 8 دسمبر 2016 13:14
(جاری ہے)
2013 سے اب تک پاکستان کے قبائلی علاقوں میں معاشی اور سماجی ترقی کے بارے میں عالمی اداروں نے ہماری کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا نے پاکستان میں جاری دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سراہا ہے تاہم دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی افواج اور عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں بجلی کے بحران کو بہت حد تک قابو پایا جاچکا ہے۔ سی پیک صرف پاکستان کیلئے نہیں بلکہ اس سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ امریکہ اور پاکستان کے تعلقات مضبوط ہیں اور دونوں ممالک مل کر مختلف شعبوں میں کام کررہے ہیں۔ امید ہے کہ ٹرمپ حکومت بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوطی اور مستحکم کرنے کیلئے ساتھ کام کرے گی۔ وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں امریکی خارجہ پالیسی کے ماہرین اور حکومتی نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جس میں ان کا کہنا تھاکہ نو منتخب امریکی صدر کے جنوبی ایشیا کے تنازعات حل کرنے سے متعلق اعلانات صرف خوش آئند ہیں، سیکیورٹی اور اقتصادی معاملات کے حوالے سے پاکستان اور امریکا ایک دوسرے کے اسٹریٹجک ساتھی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ڈونلڈ ٹرمپ آنے کے بعد مزید بہتری کی بھی امید ہے۔ طارق فاطمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی جب کہ بھارت اور افغانستان سے ہماری امن کی خواہش کا مناسب جواب نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک پیش رفت ہے جس میں تمام ممالک شامل ہوسکتے ہیں اور اس سے ہر ملک کو فائدہ ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.