صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں کے طلبا و طالبات کیلئے میگزین کے اجراء کا فیصلہ
سکول میگزین میں بچوں کے آرٹیکلز، پینٹینگز اور دیگر تخلیقات کو نمایاں جگہ دی جائیگی ،طلبا و طالبات کی دلچسپی کیلئے ای میگزین بھی جار ی کیا جائیگا ہمیں مثبت سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے،سکول میگزین کی اشاعت سے طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آئیں گی‘ رانا مشہود احمد خاں کا تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب
جمعرات 8 دسمبر 2016 16:54
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران صوبائی وزیر کو میگزین کے اجراء کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی گئی۔
اردو اور انگریزی زبانوں میں سکول میگزین جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ا ی میگزین کے اجراء پر بھی غور و خوض کیا گیا۔میگزین کے اجراء کے لئے ہر سکول سے ایمبیسڈر متعلقہ سکول کی نمائندگی کرے گا۔اجلاس میں ڈینگی سے بچائو اور ٹریفک سسٹم سے آگاہی سمیت مختلف پبلک میسجز کو میگزین کا حصہ بنانے سے متعلق تجاویز زیر بحث رہیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ میگزین کے اجراء کا مقصد طلبا و طالبات کوبا اعتماد اور ذمہ دار شہری بنانا ہے۔اس میگزین کی اشاعت سے ہونہار طلبا و طالبات کی تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی او ران میںمطالعہ کا رجحان تقویت پائے گا۔سکول میگزین میں بچوں کے آرٹیکلز، پینٹینگز اور دیگر تخلیقات کو نمایاں جگہ دی جائے گی تا کہ مطابقت کی صحت مند فضا پروان چڑھے۔اسی طرح میگزین میں سکولوں میں منعقدہ سرگرمیوں کو شامل کیا جائے گا اورہونہار طلباو طالبات کی کامیابیوں کی اشاعت کی جائے گی- صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ مثبت تخلیقی سرگرمیوں سے نوجوانوں کی استعدادِ کار میں اضافہ ہوگا ۔اجلا س میں پریس سیکرٹری ٹو سی ایم شعیب بن عزیز، محمد مالک، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن عبدالجبار شاہین،ایڈیشنل سیکرٹری رانا حسن اختر اور ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق نے شرکت کی-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.