ضلع ایبٹ آباد میں گورنمنٹ گرلز سکولوں کی پرنسپلز اور ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی تسلی بخش ہے، ڈی ای او زنانہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 17:08

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ فائزہ شفیع نے کہا ہے کہ ضلع ایبٹ آباد کے تمام زنانہ سکولوں کی پرنسپلز اور ہیڈ مسٹریس کی کارکردگی تسلی بخش ہے، وہ اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دے رہی ہیں، صوبائی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق محکمہ تعلیم میں اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں، پرائیویٹ سکولوں کے مقابلہ میں اب والدین سرکاری سکولوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔

وہ جمعرات کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ گرلز سکولوں میں درس و تدریس کا نظام بہترین ہے، گرلز سکولز اچھے نتائج دے رہے ہیں، زنانہ سکولوں کی پرنسپلز اور ہیڈ مسٹریش اپنا کام عمدگی سے سرانجام دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی کارکردگی کو وہ خود مانیٹر کر رہی ہیں، جہاں انہیں خامیاں نطر آتی ہیں انہیں دور کیا جا رہا ہے، پرنسپلز اور ہیڈ مسٹریس کے ساتھ ٹیم ورک ہے، انہیں امید ہے کہ سکولوں کی ہیڈز کوئی کوتاہی نہیں کریں گی۔ فائزہ شفیع نے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں جاری سپورٹس سرگرمیاں اختتام پذیر ہو چکی ہیں، سپورٹس کمیٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، دوران سپورٹس مہمانوں اور بچوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :