پی آئی اے پائلٹ کی وطن سے لگن ، یوٹیوب پر امیزنگ پاکستان کے نام سے چینل بنا رکھا تھا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 8 دسمبر 2016 17:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 دسمبر 2016ء) : حویلیاں میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے پائلٹ صالح یار جنجوعہ سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک فرض شناس پائلٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک محب وطن پاکستانی بھی تھے۔ جی ہاں! ان کی حب الوطنی کا اندازہ یوٹیوب پر موجود ان کے چینل ''امیزنگ پاکستان" (Amazing Pakistan) سے لگایا جا سکتا ہے ۔ صالح یار جنجوعہ کے یوٹیوب پر ایک ہزار سے زائد سبسکرائبرز ہیں۔
صالح اپنے یوٹیوب چینل پر دوران پرواز بنائی گئی خوبصورت ویڈیوز اپ لوڈ کرتے تھے ، وہ دوران پرواز ہی پاکستان کے خوبصورت مناظر اور خوبصورت جگہوں کی تصاویر اور ویڈیو لیکر اپ لوڈ کرتے تھے۔ یوٹیوب چینل پر ان کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں جس میں انہوں نے پاکستان کے خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں قید کیا ہوا ہے۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ گذشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے بد قسمت طیارے میں صالح یار جنجوعہ کے ہمراہ ان کے معاون اور ان کے سگے بھائی احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔
صالح یار کی ان ویڈیوز کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے اور دیکھئے کہ ان کی یہ ویڈیوز ان کی حب الوطنی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کی مزید ویڈیوز ملاحظہ کرنے کے لیے آپ یوٹیوب پر ان کا چینل دیکھ سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.