تعلیم کے شعبے میں حکومت نے انقابی اقدامات اٹھائے ِ آزاد علی تبسم
محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:26
لاہور(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی بہتری اور معیاری تعلیم کے فروغ کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے اور اس ضمن میں ایسے انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ دانش سکولز کا قیام ان انقلابی اقدامات کی ایک مثال ہے۔
علم و دانش کے یہ گہوارے محروم معیشت طبقات کے ہونہاروں کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانش سکولوں کے قیام نے نہ صرف امیر اور غریب کے درمیان خلیج کم کی ہے بلکہ پسماندہ علاقوں کی خاک آلود گلیوں کے نگینوں کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے اور انہیں جدید زیور تعلیم سے آراستہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔(جاری ہے)
ان دانش کدوں میں غریب ترین گھرانوں کے ہونہار بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور دانش سکولوں میں طلباء و طالبات کو قیام و طعام کی بھی سہولتیں مفت حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دانش سکولز کے طلبا و طالبات نے مختلف امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرکے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ ذہانت کے اعتبار سے ترقی یافتہ علاقوں کے طلبا و طالبات سے ہرگز کم نہیں اور دانش سکولوں نے ہی ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ دانش سکولوں کے قیام سے پسماندہ علاقوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں اور ان سکولوں سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات قومی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.