طلبا و طالبات اور اساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں لاہور کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) گورنمنٹ مسلم گرلز ہائی سکول‘ ڈرائی پورٹ‘ مغلپورہ‘لاہورکے طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دوقومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دی کنٹری سکول الفلاح ٹائون‘ بیدیاں روڈ‘لاہور‘میریڈنز سکول سسٹم‘ بیدیاں روڈ‘ کینٹ ویو روہی نالہ‘ لاہور کینٹ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ایلمینٹری سکول‘ رام پورہ کالونی‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ رام گڑھ کالونی‘لاہور‘جناح اسلامیہ ہائی سکول‘ محمد علی پارک‘ شاہدرہ‘لاہور‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ماسٹر غلام محمد ہائی سکول‘ جیا موسیٰ‘شاہدرہ‘لاہورگیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد622تھی۔

متعلقہ عنوان :