سی پیک منصوبے کو امریکہ اور بھارت کی بجائے اندرونی طورپر زیادہ خطرات لا حق ہیں‘ سردار ایاز صادق
مخالفین کو لگتا ہے سی پیک کے راستے وفاقی حکومت طے کر رہی ہے ایسا ہرگز نہیں ،چین سرمایہ کاری کررہا ہے وہی روٹ طے کرتا ہے یو رپ ،امریکہ کی بجائے ہمیں اپنے ملک کی مصنوعات کو فروغ دینا چاہیے ، روس کا پاکستان کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے ‘ اسپیکر قومی اسمبلی
جمعرات 8 دسمبر 2016 21:15
(جاری ہے)
پو ری دنیا کو کشمیر میں جا ری بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان میں سرمایہ کا ری کے وسیع مواقع موجودہیں،اگر میڈیا پاکستان کا بہترین تشخص اجاگر کرے تو یہاں سرمایہ کا ری میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں یورپ اور امریکہ کی بجائے ہمیں اپنے ملک کی مصنوعات کو فروغ دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ روس کا بھی پاکستان کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے روس اور پاکستان کے تعلقات کا ایک نیا دور شروع ہو رہا ہے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم دہشتگردی اور انرجی کے مسائل پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں ،لو ڈ شیڈنگ پر2018ء تک مکمل طورپر قابو پا لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تمام تر سرمایہ کاری چین کر رہا ہے اور وہی اس کے گزرنے کے روٹ کاتعین کرتاہے ، ہمارے مخالفین کو لگتا ہے کہ سی پیک کے راستے وفاقی حکومت طے کر رہی ہے حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے،چین کو سرمایہ کاری کے لئے جو راستہ محفوظ لگے گا وہی اس کا انتخاب کرے گا۔ پا ک چین اقتصادی راہداری میں چین کے نقطہ نظر کو بھی اہمیت دینا ہو گی کیونکہ وہ اتنی بڑی سرمایہ کا ری کر رہا ہے تو اس کابھی حق بنتا ہے کہ اس کا نقطہ نظر سنا جائے ۔ یہ بہترین وقت ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا یا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو امریکہ اور بھارت کی بجائے اندرونی طورپر زیادہ خطرات لا حق ہیں ،عوام اور سیا سی جماعتوں کواس میں کردار ادا کرنا چاہیے اور اسے متنازعہ بنانے کی کو شش نہیں کی جانی چاہیے، پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے اپو زیشن جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کی سربراہی وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کر رہے ہیں۔سردار ایاز صادق نے پاکستانی فلم انڈسٹری سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو سالوں کیلئے بھارت کی فلموں اور ڈراموں پر پابندی لگا دی جائے تو ہماری یہ پو ری صنعت اپنے پیروں پر کھڑی ہو جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.