مقامی حکومتوں کو فعال کرنے کے لیے بروقت فنڈز کی فراہمی کے لیے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے سیکشن 153 (3) (a)کے تحت عبوری صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی بنیاد پر گرانٹس کی منتقلی کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایک عبوری کمیٹی تشکیل ،تمام سٹیک ہولڈز کو نمائندگی دی گئی ‘ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
جمعرات 8 دسمبر 2016 21:23
(جاری ہے)
اس مقصد کے حصول کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ایک عبوری کمیٹی تشکیل کی گئی جس میں تمام سٹیک ہولڈز کو نمائندگی دی گئی ۔
عبوری کمیٹی کی رائے سے عبوری پی ایف سی ایوارڈ کی تشکیل کے لیے ایک ٹیکنیکل گروپ بنایا گیا جس میں محکمہ فنانس کے افسران کے علاوہ بین الاقوامی سطح کے سینئیر کنسلٹنٹس کی آراء بھی شامل کیں گیں۔ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے اجلاس کو بتایا کہ ٹیکنیکل کمیٹی متعلقہ محکموں کے ساتھ گاہے بگاہے مشاورت کے بعد عبوری فنانس کمیشن کے لیے اپنی سفارشات تیار کر چکی ہے جن کے تحت مقامی حکومتوں کو فنڈز کی تقسیم ان کی مالی ضروریات کی بنیاد پر کی جائے گی۔ایجوکیشن سیکٹر میں ضلعوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا فارمولا آبادی،ضلعے میں سکول سے باہر اور سکول جانے والے بچوں کی تعداداورثانوی درجہ کی تعلیم کے لیے بچیوں کی انرولمنٹ کی شرح کی بنیاد پر تیار کیا جائے گا۔ ہیلتھ سیکٹر میں ہیلتھ اتھارٹیز کو فنڈز ضلعوں میں 9سال سے کم اور65سال سے زائد عمر کے افراد کی آبادی کی شرح ،15 سے 49سال کی عمر خواتین اور غربت کی شرح کے فارمولے پر تقسیم کیے جائیں گے کیونکہ بچوں برزگوں اور افزائش نسل کی ذمہ دار خواتین کو علاج معالجے کی زیادہ ضرورت پیش آتی ہے ۔ تاہم فنڈز کی ضمنی تقسیم متعلقہ محکموں کی تجاویز کے مطابق کی جائے گی۔ عبوری ایوارڈ میں یونین کونسلز ،میونسپل کمیٹیوں ، میونسپل کارپوریشن ا ور ضلعی کونسلزکے ترقیاتی و غیر ترقیاتی فنڈز میں معقول اضافے کی سفارشات بھی پیش کی گئیں جنھیں اجلاس کی متفقہ رائے سے منظور کر لیا گیا ۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کے ممبران کو بتایا کہ کمیٹی کے سفارش کردہ ایوارڈ کے فارمولا کے تحت جنوبی پنجاب کے فنڈز میں واضح اضافہ ہو گا ۔ سینئیر کنسلٹنٹSNGپروگرام فیصل رشید نے اجلاس کو بتایا کہ عبوری ایوارڈ کی سفارشات کی تیاری کے لیے 1998 کی مردم شماری اور مکس (MICS)کے 2014کے اعداو شمار استعمال کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مقامی حکومتوں کو اپنے وسائل میں اضافے اور مسائل کے حل کے لیے اختیارات دئیے جائیں گے اور دیہاتی علاقوں میں شہری سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے اجلاس کو بتایا کی عبوری فنانشیل کمیشن ایوارڈ کی سفارشات کی سمری جلد منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.