وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ملیر کی لٹ بستی میں پہنچ گئے ، پی پی رہنما عمر جت کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ملیر کی لٹ بستی میں پہنچ گئے ، پی پی رہنما عمر جت کی وفات پر ورثاء سے اظہار تعزیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ؛ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ گذشتہ روز ملیر کے ساحلی علاقے لٹ بستی پہنچ گئے جہاں انہوں نے پیپلز پارٹی ملیر کے سابق صدر عمر جت کی وفات پر ان کے ورثاء سے اظہار تعزیت کی ، اس موقع پر وزیر اعلی نے صحافیوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے مشیروں کے متعلق دیے گئے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا ، حکومت کے مشیروں کو ہٹایا نہیں ان کے اختیارات واپس لے لیے ہیں ، کابینا میں 18وزراء کی گنجائش ہے ، وزیر اعلی نے مزید کہا کہاقلیتی بل پر اگر کسی کو خدشات ہیں تو وہ دور کیے جائیں گے ، دیگر علاقوں کی طرح ملیر میں بھی ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ، تھانوں میں اضافہ کرکے نفری بڑھائی جائیگی ، انہوں نے عمر جت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پیپلز پارٹی کے بہادر رہنما تھے جن کی وفات پر دلی رنج پہنچا ہے ، ان کے ورثاء سے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :