وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طیارہ حادثے ،ْجاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 21:26

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طیارہ حادثے ،ْجاری ریسکیو اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو طیارہ حادثے کے حوالے سے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے حوالے سے مسلسل باخبر رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق جاں بحق مسافروں کی مکمل شناخت اور ڈی این اے سیمپلنگ کے لئے ڈیڈ باڈیز کو پمز منتقل کیا جا رہا ہے ‘ اب تک 23 باڈیز کو منتقل کیا جا چکا ہے ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد انتظامیہ کو اس ضمن میں ہر ممکنہ مدد کی ہدایت دی ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت پر پمز میں لواحقین کی رہنمائی اور سہولت کے لیے فیسیلیٹیشن سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :