ٹڈاپ میں کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ کے کارپوریٹ کلچر متعارف کرادیا گیاہے جس سے ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے
ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیرکی میڈیا سے بات چیت
جمعرات 8 دسمبر 2016 22:14
(جاری ہے)
ٹڈاپ کے دوسابق چیئرمین بھی 61ایف آئی آر ز میں نامزد تھے۔ اب ان کے خلاف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈاپ میں تاخیر سے دفتر آنے اور کام نہ کرنے کا کلچر پروان چڑھ چکاتھا۔
میں نے کراچی‘ لاہور اورفیصل آباد کے دفاتر میں بائیومیٹرک سسٹم پرحاضری کویقینی بنایا‘ اب تمام افسران اور اہلکار مقررہ وقت پر دفتر آتے ہیں کارپوریٹ کلچر کے نفاذ سے ٹڈاپ کی کارکردگی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چارج سنبھالنے کے دنوں میں ٹڈاپ میں فنڈز کی شدید قلت تھی۔ میں نے 118نمائشوں کاانعقاد کیا اور اب ٹڈاپ میں وافسرسرمایہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی تقریباً تمام اداروں کے فنڈز میں30فیصد کمی کردی تھی۔ ٹڈاپ کافنڈ2ارب روپے سے کم کرکے ایک ارب30کروڑ روپے کردیاگیاتھا جب میں سے 50فیصدافسران اور عملے کی تنخواہوں اور بقیہ 50فیصد رقم نمائشوں کے انعقاد اور بیرون ملک وفود کے اخراجات میں استعمال کی جاتی ہے کہ ایف آئی اے نے لٹیروں سے 25کروڑ روپے وصول کرکے ہمارے کام کوآسان بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل سمیت کموڈ ٹیز کی قیمتیں گرنے سے پاکستان کی برآمدات میں کمی ہوئی، جبکہ بھارتی برآمدات میں18فیصد ‘ چین کی برآمدات میں12فیصد‘ انڈونیشیا اور جاپان کی 14فیصد،جبکہ ترکی برآمدات میں20فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں صفر ڈیوٹیز کی بنیاد پر بنگلہ دیش کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ حکومت کو برآمد کنندگان کے سیلز ٹیکس کسٹمز ری بیٹ ریفنڈ کلیمز کے 300ارب روپے اداکرنے ہیں جن میں سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی خصوصی کاوشوں کی بدولت گزشتہ دو ماہ میں برآمدکنندگان کو60ارب روپے ادا کئے جاچکے ہیں، جبکہ جاری برآمدات کے باعث 30سے 40ارب روپے کے ریفنڈپھرواجب الادا ہوگئے ہیں۔ انہوں نے ملکی برآمدات میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں بشرطیکہ حکومت پیداواری لاگت کم کراکے برآمدکنندگان کوحریف ممالک کی مسابقت کے قابل بناسکے۔ پاکستان کا مستقبل روشن ہے اور دڈنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ایشین ٹائیگر بننے سے نہیں روک سکتی۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.